ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فضائي نقل و حمل کے شعبے کے ايک اعلي عہديدار آصف بشير چودھري نے بتايا ہے کہ اسلام آباد حکومت نے امريکي کمپني ڈائيو کور کے پانچ طياروں کو اسلام آباد کے بے نظير بھٹو بين الاقوامي ہوائي اڈے پر ٹھہرنے کي اجازت دينے سے انکار کر دياـ
چودھري نے کہا کہ يہ طيارے اس سے قبل تک پاکستان کي ايک فوجي چھاؤني ميں تھے ليکن اسلام آباد اور واشنگٹن تعلقات ميں آنے والي کشيدگي کي وجہ سے انہيں وہاں سے ہٹنا پڑاـ پاکستان کے علاقوں پر امريکي طياروں کے خود سرانہ حملوں اور پاکستاني حکام کو اعتماد ميں لئے بغير ايک فوجي آپريشن کے ذريعے اسامہ بن لادن کے قتل جيسے واقعات کي وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات ميں کشيدگي پيدا ہو گئي ہے۔
..............
/169