5 اگست 2011 - 19:30

سعودی عرب کے شہر جدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور شخص نے آج صبح جدہ میں سعودی عرب کے نائب وزیراعظم شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کے محل کی جانب فائرنگ کی لیکن سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔

سعودی عرب کی نیوز ایجنسی واس نے کہا ہے کہ شہزادہ نائف کے محل کے سکیورٹی گارڈز نے ایک حملہ آور شخص کی جانب سے محل پر فائرنگ کے بعد اس پر فائرنگ کی جس سے وہ ہلاک ہو گيا۔ اس جھڑپ میں کوئي اور جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے عوامی انقلاب کا دائرہ ملک کے اندر پھیلنے کے خوف سے سخت حفاظی انتظامات کر رکھے ہیں اور وہ لوگوں کو کچل کر انہیں حکومت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔.............

/169