ابنا: افغانستان کے مقامي حکام نے بتايا ہے کہ جنوبي افغانستان کے ہلمند صوبے ميں نيٹو کے فضائي حملے ميں خواتين اور بچوں سميت کم سے کم آٹھ لوگ مارے گئے ہيں -
رپورٹ کے مطابق حملہ مقامي وقت کے مطابق جمعہ دوپہر دو بجے اور نيٹو پر طالبان کے حملے کے بعد ہوا - اس سے پہلے مشرقي افغانستان ميں لوگوں نے اجتماع کرکے امريکي وجيوں کے ہاتھوں عام شہريوں کي ہلاکت پر احتجاج کيا تھا -
موصولہ خبروں کے مطابق مشرقي افغانستان کے پکتيکا صوبے کے جاجي ايوب شہر ميں طالبان اور امريکي فوجيوں کے درميان جھڑپ ميں ايک عام شہري کي ہلاکت اور دس کے زخمي ہونے کے بعد مقامي لوگوں نے احتجاجي مظاہرہ کيا -
مقامي لوگوں کا کہنا ہے کہ امريکي فوجيوں نے ايک گھر پر راکٹ فائر کئے - مظاہرين امريکہ مخالف نعرے لگاتے ہوئے قتل کے ذمہ داروں کے خلاف قانوني کارروائي کا مطالبہ کر رہے تھے-
در ايں اثنا برطانوي وزارت جنگ نے جنوبي افغانستان ميں اپنے ايک اور فوجي کي ہلاکت کي تصديق کي ہے - برطانوي وزارت جنگ نے جمعہ کے روز ايک بيان جاري کرکے بتايا ہے کہ يہ فوجي ہلمند صوبے کے ناد علي علاقے ميں برطانوي فوجي چيک پوسٹ پر ہينڈ گرينيڈ کے ايک حملے ميں زخمي ہو گيا تھا جو بعد ميں زخموں کي تاب نہ لاکر چل بسا -
............
/169