3 اگست 2011 - 19:30

سعودی عرب میں احسا علاقے کے ممتاز عالم دین شیخ توفیق عامر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گيا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی سیکورٹی فورس نے شیخ عامر کو گزشتہ شب ہفوف شہر میں واقع ایک مسجد میں نماز مغرب کے بعد گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی حکام نے شیخ عامر کی گرفتاری کی وجہ اور گرفتاری کی جگہ کے بارے میں کوئي اشارہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے حکام نے اس سے پہلے بھی فروری کے مہینے میں سعودی عرب میں قومی امتیاز کے خاتمے پر مبنی شیخ توفیق عامر کے بیان کے بعد اس شیعہ عالم دین کو گرفتار کرلیاتھا۔ شیخ عامر سعودی عرب میں شہری آزادی اور انسانی حقوق کے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں..............

/169