ابنا: ترجمان کے مطابق اسی صوبے کے فارم چار اور بتی کوٹ علاقوں میں آج صبح پانچ بجے ایک فوجی سازو سامان کے قافلے پر بھی حملہ کیا گيا جس میں دو کنٹینر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ لوگر کے صدر مقام کے نزدیک علی خان کلا علاقے میں آج صبح ہونے والے حملے میں دو ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ دو ٹینک احمد شاہ کلا علاقے میں تباہ کئے گئے ہیں۔ ادھر افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے سے افغانستان انٹیلی جنس کے سربراہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کار بم دھماکے میں تین شہری زخمی بھی ہوئے ہیں دوسری طرف امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ افغانستان کے ننگرہار صوبے میں گر کر تباہ ہوگياہے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ کو محاصرے میں لے لیا اور غیرملکی فوجی تباہ شدہ طیارے کو اٹھا کر لے گئے۔ .............
/169