ابنا: ترکي کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکي کي اعلي فوجي کونسل نے اپنے منگل کے اجلاس ميں وزير اعظم رجب طيب اردوغان اور وزير دفاع عصمت يلماز کے دباؤ ميں آکر زيرحراست چودہ قيدي جرنيلوں کو ريٹائر منٹ دينے پر اتفاق کرليا -ان جرنيلوں پر الزام ہے کہ انہوں نے رجب طيب اردوغان کي منتخب حکومت کو گرانے کا منصوبہ تيار کيا تھا - ترکي کي اعلي فوجي کونسل اسي طرح زير حراست اٹھاون ديگر کرنلوں اور جرنيلوں کو پرموشن دينے سے دستبردار ہوگئي ہے -.............
/169