2 اگست 2011 - 19:30

عراقي وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کے سياسي گروہوں نے اس بات پر اتفاق کرليا ہے کہ عراقي فوجيوں کو ٹريننگ دينے کے لئے امريکي فوجيوں کي موجودگي کي مدت بڑھا دي جائے -

ابنا: عراقي وزير خارجہ ہوشيار زيباري نے بدھ کو عراق کےسياسي گروہوں کے اجلاس کے اختتام پر بتايا کہ ملک کے سياسي گروہوں نے حکومت کو اس بات کي اجازت دے دي ہے کہ عراقي فوجيوں کي ٹريننگ کے لئے عراق ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي کي مدت بڑھانے کے سلسلے ميں امريکہ سے بات چيت کرے - اس سے پہلے منگل کو عراق کے سياسي گروہوں کے سربراہوں نے ملک کے صدر جلال طالباني کے ساتھ ايک اجلاس کيا تھا جس ميں بغداد واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا گيا تھا - يہ اجلاس ايک ايسے وقت منعقد ہوا جب کرد گروہ عراق ميں امريکي فوج کي موجودگي کي حمايت کررہا ہے اور صدر گروہ ملک ميں امريکي فوجي موجودگي کي مخالفت کررہا ہے -اس وقت عراق ميں امريکہ کے چاليس ہزار فوجي موجود ہيں اور سن دو ہزار آٹھ ميں امريکہ و عراق کے درميان ہونےوالے سيکورٹي معاہدے کے مطابق سال رواں کے آخرتک سبھي امريکي فوجيوں کو عراق سے نکل جانا ہے. ..............

/169