29 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر نے ہندوستان اور پاکستان کے وزراۓ خارجہ کے مثبت مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

ابنا: پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نےآج صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گيلانی کو ہندوستانی وزیرخارجہ کے ساتھ اپنے مذاکرات کی بریفنگ دی اس اجلاس میں پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان مذاکرات کےجاری رہنے سے دونوں ملکوں کے درمیاں موجود مسائل حل ہوجائيں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ جلد از جلد مسائل کے حل کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ یوسف رضاگيلانی نے کہا کہ تمام ہمسایہ ملکوں بالخصوص ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتاہےکہ دونوں ملکوں کے مسائل منجملہ مسئلہ کشمیر دوستانہ ماحول اور مفاہمت آمیز طریقے سے حل ہوں۔ ہندوستان اور پاکستان کے وزرا خارجہ کے مذاکرات نئي دھلی میں بدھ کے روز ہوے تھے۔............ /169