ابنا: مگر جیو نیوز نے پتہ لگالیا ہے کہ حسیں اصغر کہاں ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اسلام آباد آنے سے کون روک رہا ہے۔آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کو حج اسیکنڈل کیس کی تفتیش سے علیحدہ کرنے کے لئیے حکومت نے ان کا ایف آئی اے سے تبادلہ کرکے آئی جی گلگت بلتستان تعنیات کردیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے حسین اصغرکوتفتیش واپس دینے کا حکم دیا، گذشتہ دنوں سپریم کورٹ کے حکم پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد نے حسین اصغر کے واپس ایف آئی اے میں تبادلے کا حکم جاری کیاتو حکومت نے سہیل احمد کو معطل کردیا، پھر باری آئی حسین اصغر کو واپس اسلام آباد لانے کی جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی لاچاری کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا، لیکن جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حسین اصغر گلگت بلتستان میں اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں ، وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلتستان نے تحریری طور پر انہیں اسد عاشورہ ختم ہونے تک صوبہ نہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔صوبے میں اسد عاشورہ 30 جولائی کواختتام پذیر ہوگا۔ ..............
/169