ابنا: اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں انسانی حقوق کے سلسلے میں مغرب کے دہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ ، یورپی اور امریکی حکام کی جانب سے منافقین کے دہشت گرد گروہ ایم کے او اور پژاک کی حمایت انسانی حقوق کے دفاع میں ان ملکوں کے نعروں اور دعووں سے تضاد رکھتی ہے۔
اس کمیٹی کے ارکان نے حال ہی میں تہران میں پژاک کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے داریوش رضائی نژاد اور دیگر شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردری کا اظہار کیا۔
.............
/169
25 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255862
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت انسانی حقوق کے دفاع کے نعروں کے ساتھ تضاد رکھتی ہے۔