ابنا:اس گيس پائپ لائن سے ایران کی گيس یورپ پہنچائی جاے گي۔ اس معاہدے پر ایران کے کارگزار وزیر تیل محمد علی آبادی، عراق کے وزیرپٹرولیم عبدالکریم لعیبی باھض اور شام کے وزیر پٹرولیم سفیان العلاو نے ایران کے جنوبی علاقے عسلویہ میں دستخط کئے۔ اس معاہدے کے مطابق عراق شام لبنان اور بحیرہ روم کے راستے ایران کی گيس یورپ کو برآمد کی جاے گي۔ اس موقع پر ایران کی قومی گيس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر جواد اوجی نے کہا کہ ایران شام اور عراق گيس پائپ لائن کو جنوبی پارس گيس فیلڈ سے گيس فراہم کی جاے گي اور یہی اس کا امتیاز ہے کیونکہ اس گيس فیلڈ میں اس وقت چودہ کھرب میٹر مکعب گيس موجود ہے۔ ............
/169