ابنا: عالمی بینک نے ان اہم معیشتوں کےبارے میں رپورٹ دی ہے جنہوں نے عالمی اور علاقائي معیشتوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ورلڈ بینک کی اس رپورٹ میں ان بعض ملکوں کو موثر معیشتوں کاحامل قرار دیا گيا ہے جنہوں نے عالمی اقتصادیات پر مفید اثرات چھوڑے ہیں۔ اس رپورٹ میں سعودی عرب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کو مشرق وسطی کی دوسری بڑی اور موثر معیشت قراردیا۔ عالمی بینک کی اس رپورٹ میں پیشین گوئي کی گئي ہے کہ رواں سال میں ایران کی اقتصادی ترقی کی شرح مشرق وسطی کی اوسط اقتصادی ترقی کی شرح سے ، جو کہ چار اعشاریہ تین فیصد ہے ، زیادہ ہوگي ۔ ............
/169