ابنا: اطلاعات کے مطابق انقلابیوں کے ٹی وی کے مطابق قذافی کی انٹیلجنس کے سربراہ عبداللہ السنوسی مارے گئےہیں ۔ سنوسی ان تین افراد میں ہیں جن کی گرفتار کے وارنٹ عالمی فوجداری عدالت نے جاری کئےہیں۔ انقلابیوں کے مطابق السنوسی ایک عمارت پر آر پی جی کے حملے میں مارے گئےہیں۔ اس ٹی وی کے مطابق قذافی کا داماد بھی الزنتان میں جھڑپوں کے دوران مارا گيا ہے۔ اس سے قبل رپورٹوں میں کہا گيا تھا کہ قذافی کا بیٹا اور پوتے نیٹو کے حملوں میں مارے گئےہیں۔ یادرہے لیبیا میں سترہ فروری سے عوامی تحریک کے شروع ہونے کے بعد جھڑپیں جاری ہیں۔
............
/169