22 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے تشہیراتی شعبے کےسربراہ سید مسعود جزائری نے مشرق وسطی میں امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔

سید مسعود جزائری نے مشرق وسطی میں امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے جاری رہنے کی مذمت کرتےہوے کہا کہ امریکی صدر اوباما نے اپنے عوام کو ہزاروں فوجیوں کی لاشوں، ہزاروں زخمیوں اور کھربوں ڈالروں کے اخراجات کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمانے کی بوالعجبی ہےکہ امریکہ کے ایسے صدر کے زمانےمیں جنگي اور جارحانہ پالیسیوں میں اضافہ ہوتا ہے جس نے اپنی انتخابی مہم میں سب سےزیادہ امن پسند نعرے لگائے تھے ۔ یادرہے امریکہ میں یہ اصول اپنایا گيا ہےکہ صدر اور وزیر جنگ کانگریس سے اجازت لئے بغیر کسی بھی ملک پر جنگ مسلط کر سکتےہیں اور اس کی واضح مثال لیبیا پر امریکی اور نیٹوکی جنگ ہے۔............../169