ابنا: مھدی زادہ نے آج موج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ نے گذشتہ ایک دھائي میں اپنی بحریہ کے سہارے خلیج فارس و بحیرہ عمان میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہاتھا لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ امریکہ کی تسلط پسندی کے سامنے سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ کا ساز وسامان نہایت عمدہ اور مطلوبہ سطح تک ہے اور امریکہ اسی بہانے خلیج فارس میں بدامنی اور اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔ مھدی زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمندری سرحدوں کے تعلق سے عالمی قوانین پر عمل کرکے خلیج فارس میں امن قائم کررکھا ہے۔ ...............
/169