18 جولائی 2011 - 19:30

عراقی پارلمنٹ کے ایک رکن علی التمیمی نے خبردار کیا ہے کہ صدر گروہ قابض امریکی فوجیوں سے مقابلہ کے لئے تیار ہورہا ہے۔

ابنا:براثا ویب سائٹ کے مطابق علی التمیمی نے کہاکہ امریکی حکام کا یہ کہنا کہ کچھ فوجی عراق میں باقی رہیں گے یہ قابل قبول نہیں ہے اور اس صورت میں صدر گروہ اپنے جوانوں کو مسلح کردے گا تاکہ قابض امریکی فوجیوں سے مقابلہ کیا جاسکے۔ یاد رہے عراق امریکہ سکیوریٹی معاھدہ کے مطابق امریکہ کو رواں برس کے آخر تک عراق سے پوری طرح انخلا کرنا ہوگا۔ عراقی سیاسی پارٹیوں نے کہا ہے کہ امریکہ کو سکیوریٹی معاہدہ کی پابندی کرنی چاہیے اور قابض ا فواج کی موجودگي ہی ملک میں بداامنی کا سبب ہے۔ اس وقت بھی عراق میں امریکہ کے سینتالیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔............../169