ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے کمانڈر امریکی جنرل ڈیوڈ پٹریاس نے افغانستان میں ایک تقریب کے دوران غیر ملکی فوجیوں کی کمان جان ایلن کے سپرد کی ۔ ڈیوڈ پٹریاس کو چھ ستمبر کو امریکی خفیہ تنظیم سی آئي اے کے سربراہ کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھالنا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی کمان سے امریکی جنرل ایسے وقت میں دستبردار ہو رہا ہے کہ جب افغانستان پر دس سالہ قبضہ سیکڑوں غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکتوں پر منتج ہوا ہے۔ افغانستان میں عام شہریوں خاص کر خواتین اور بچوں کا قتل عام ، منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں اضافہ اور تشدد اور مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کے واقعات میں شدت افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوجیوں کے وہ بعض مظالم اور جرائم ہیں جن کی وجہ سے افغانستان کے عوام اور حکام میں امریکہ اور نیٹو کے خلاف نفرت اور غصہ پایا جاتا ہے۔
..............
/169