ابنا: اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے کارندوں نے سترہ میں مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کی جس میں کئي انقلابی زخمی ہوگئے۔ ادھر بحرین کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نبیل رجب نے کہا ہےکہ ایک انقلابی خاتون آنسو گيس کے گولوں سے زحمی ہوکرشہید ہوگئي۔ بحرین کے دیگر علاقوں میں بھی آج احتجاجی مظاہرےہوئے ہیں جن میں ملت بحرین نے آل خلیفہ کی سرنگونی پرتاکید کی ہے ۔ ادھر بحرین کے انقلابی دھڑوں نے اپنے ملک میں امریکہ اور آل سعود کی مداخلت کی مذمت کی ہے۔ انقلابیوں نے ایک بیان میں امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت اور نام نہاد مذاکرات کی مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ ملت بحرین ان شرمناک مذاکرات کو ہرگز تسلیم نہیں کرتی اور اپنا احتجاج جاری رکھے گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169