12 جولائی 2011 - 19:30

افغانستان کے شہر قندھار ميں دو بڑے دھماکوں ميں متعدد افغان شہريوں کے ہلاک اور زخمي ہونے کي خبر ہے۔

ابنا: بدھ کو قندھار ميں افغان صدر حامد کرزئي کے بھائي احمد ولي کرزئي کي تدفين کے بعد شہر ميں دو زبردست دھماکے ہوئے جن ميں بہت سے لوگوں کے ہلاک اور زخمي ہونے کي خبر ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ قندھار ميں حامد کرزئي کے بھائي احمد ولي کرزئي کي آخري رسومات کے لئے سخت حفاظتي انتظامات کئے گئے تھے -

احمد ولي کرزئي کو بدھ کے روز صدر حامد کرزئي اور ديگر اعلي رتبہ افغان حکام کي موجودگي ميں سپرد خاک کيا گيا-

احمد ولي کرزئي کو منگل کے روز ان کے ايک محافظ نے گولي مارکے ہلاک کرديا تھا- طالبان گروہ نے اس حملے کي ذمہ داري قبول کي تھي مگر افغانستان کے مسائل کے ماہرين کا کہنا ہے کہ احمد ولي کرزئي کے قتل ميں غير ملکي عناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے- شين ہوا نے صوبہ ننگر ہار کے علاقے لال پور ميں بھي ايک دھماکے ميں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمي ہونے کي رپورٹ دي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169