12 جولائی 2011 - 19:30

يمن کے عوام نے ملک کے جنوب مغربي علاقے ميں حکومت مخالف مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق يمن کے عوام نے منگل کے دن دھمار شہر ميں حکومت مخالف جلوس نکالا - مظاہرين نے عوامي مطالبات پورے کئے جانے اور اپنے ملک ميں غير ملکي مداخلت کا سلسلہ بند کئے جانے پر تاکيد کي - مظاہرين نے ايسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امريکہ مخالف نعرے درج تھے -مظاہرين نے وائٹ ہاؤس کو يمن کا دشمن قرار ديا اور يمن کے انقلابيوں کي سرکوبي پر مبني امريکہ اور سعودي عرب کي کوششوں کي مذمت کي-

 واضح رہے کہ يمن کے عوام نے جنوري کے آخري دنوں سے علي عبداللہ صالح کي بتيس سالہ حکومت کے خلاف اپني انقلابي تحريک کا آغاز کيا اور وہ علي عبداللہ صالح کي غير مشروط برطرفي کے خواہاں ہيں - يمن کے مختلف علاقوں ميں يمن کي سيکورٹي فورس اور عوام کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں اب تک ايک سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169