ابنا: بشار اسد نے امریکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران شام میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے وائٹ ہاؤس کے حکام کے دعوے کو مسترد کرتےہوۓ کہا کہ وائٹ ہاؤس کے حکام سے کہا گيا ہےکہ اگر ان کے پاس اس کے بارے میں کوئي ثبوت ہیں تو ان کو دنیا والوں کے سامنے پیش کریں لیکن واشنگٹن کے حکام نے ابھی تک دمشق کے اس مطالبے کا کوئي جواب نہیں دیا ہے۔ بشار اسد نے شام کے موجودہ حالات کے بارے میں کہا کہ وہ ملک میں اصلاحات کے پابند ہیں اور شام میں عام انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جاۓ گا۔ واضح رہے کہ شام کے صدر بشار اسد سے نیویارک ٹائمز ، واشنگٹن پوسٹ ، یو ایس ڈے ، شیکا ٹریبیون اور بوسٹن کلب کے صحافیوں نے انٹرویو کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169