ابنا: سری نگر میں کرفیو نافذ جبکہ علی گیلانی، عمر فاروق اور دیگر حریت رہنما گھروں میں نظربند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے آج یوم شہدا کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ، بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماوٴں کو سرینگر میں شہدا کی قبروں کی طرف مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے گھروں میں نظربند کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدا اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ادھر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے اور انتظامیہ نے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔13 جولائی 1931کوڈوگرہ فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر 22کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169