10 جولائی 2011 - 19:30

ذرائع کے مطابق لیبیا کے ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی نے انقلابیوں کے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنے ایلچی اسرائيل بھیجے ہیں جہاں انھوں نے انقلابیوں کے خلاف اسرائيل سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ابنا: القنات سائٹ اور دیگر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی نے انقلابیوں کے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنے ایلچی اسرائيل  بھیجے ہیں جہاں انھوں نے انقلابیوں کے حملوں کو کے خلاف اسرائيل سے مدد کی درخواست کی ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق قذافی کے وفد نے اسرائیلی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ نیٹو کے حملوں کو روکنے کے لئے مدد فراہم کرے۔

ذرائع کے مطابق اس وفد میں 4 افراد شامل ہیں جنھوں نے پیرس میں اسرائیلی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا ہے ذرائع کے مطابق لیبیا کے وفد نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر اسرائیل نیٹو کے حملوں کو رکوانے میں مدد فراہم کرے تو لیبیا میں یہودیوں کے تمام اثاثوں کو اسرائیل منتقل کردیا جائے گا۔ اس سے قبل لیبیا کے انقلابیوں نے اعلان کیا تھا کہ قذافی کی فوجیں اسرائیلی ہتھیاروں سے استفادہ کررہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169