10 جولائی 2011 - 19:30

مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں لوگوں نے اتوار کے دن بھي سڑکوں پر آکر حسني مبارک کي حکومت کے خاتمے کے بعد ملک ميں سياسي اصلاحات کي سست رفتاري کے خلاف احتجاج کيا۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرين نے حکومت کے ملازمين کو وزارت داخلہ کي عمارت ميں جانے سے روک ديا -

انہوں نے مصر کے وزير داخلہ پر ملک کے عوامي انقلاب کو ہائي جيک کرنے کا الزام بھي لگايا -

واضح رہے کہ جمعہ کے دن سے مصر کے عوام نے قاہرہ کے تحرير اسکوائر ميں ملک ميں سياسي اصلاحات کي سست رفتاري ، انقلاب کے دوران عوام کے قتل عام ميں ملوث افسروں کي آزادي اور حسني مبارک کے خلاف فيصلہ نہ سنائے جانے کے خلاف پھر سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کرديا ہے۔

مصر کے وزير اعظم نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سياسي اصلاحات کے عمل ميں تيزي لانے کا وعدہ کيا ہے ليکن يہ وعدہ بھي عوام کو مطمئن نہيں کرسکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169