ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق دہلي سے کولکاتا جانے والي کالکا ايکسپريس رياست اترپرديش کے فتح پور علاقے ميں حادثے کا شکار ہو گئي جس کے سبب اب تک تريسٹھ لوگوں کے ہلاک ہونے کي تصديق ہوچکي ہے، جبکہ ڈيڑھ سو سے زائد افراد زخمي ہوئے ہيں- مرنے والوں ميں سويڈن کا ايک باشندہ بھي شامل ہے- حادثے کے بعد ريکسکيو آپريشن ميں فوج نے بھي حصہ ليا- حادثے کے سبب ٹرين کي سولہ بوگياں پٹري سے اتر گئيں-اتر پرديش کي حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو ايک ايک لاکھ، شديد زخميوں کو پچاس پچاس ہزار اور ديگر زخميوں کو پچيس پچيس ہزار روپے معاوضہ دينے کا اعلان کيا ہے ـ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169