10 جولائی 2011 - 19:30

ایران کے وزیرخارجہ علی اکبرصالحی نےکہاہےکہ ایران اورترکی کےتعلقات تاریخی اورگہرےہيں

ابنا: وزیرخارجہ علی اکبرصالحی نےاتوار کی رات تہران میں ترکی کےوزیرخارجہ احمدداؤد اوغلوسےملاقات میں کہاکہ خوش قسمتی سے سیاسی، معاشی اورتجارتی میدانوں میں دونوں ملکوں کےتعلقات مستحکم ہيں اوردونوں ملکوں کاتجارتی لین دین چودہ ارب ڈالرسےزيادہ ہےجو آئندہ چندبرسوں میں تیس ارب ڈالرتک پہنچ جاے گا۔

علی اکبرصالحی نےبتایاکہ ترک وزیرخارجہ کے ساتھ علاقےاورشام کی صورت حال کاجائزہ لیا گيا اوراس بات کےپیش نظرکہ علاقےکے حالات پوری دنیاپراثراندازہوں گے تہران اورانقرہ علاقےمیں قیام امن کےلئےان تبدیلیوں کاجائزہ لےرہےہیں۔

اس موقع پرترکی کےوزيرخارجہ نےبھی دونوں ملکوں کی قدیم تاریخ کی جانب اشارہ کرتےہوئےایران اورترکی کوایک خاندان کاحصہ قراردیا اورکہاکہ اگرخاندان میں کوئي مسئلہ پیداہوتاہےتواس کےحل کےلئےخاندان کے افراد کو ہی قدم بڑھاناپڑتاہے۔

ترکی کےوزيرخارجہ نےبحرین یمن اورلیبیاکےحالات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ علاقےکےحالات کےسلسلےمیں ایران کےساتھ علاقائی ملکوں کاصلاح ومشورہ ایک ضرورت ہے۔ترکی کےوزیرخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کےحکام سےملاقات کےلئےاتوارکوتہران پہنچےتھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169