ابنا: موصولہ رپورٹ کےمطابق یونان کے ساحلی گارڈز نے کل آزادی نامی کینیڈین جہاز کو غزہ پٹی جانے سے روک دیا۔ اس جہازمیں دوائيں اور کینیڈا کے پچاس شہری ہيں۔یونان غزہ کی جانب روانہ ہونے والے کاروان آزادی دو کو بھی اپنی بندہ گاہ پر روکے ہوئے ہے۔دوسری جانب غزہ کی جانب روانہ ہونے والے امدادی کارواں میں افریقی وفد کے سربراہ نے کہ اہے کہ تمام مسائل کے باوجود یہ قافلہ اپنی منزل کی جانب بڑھتا رہے گا۔شیخ ولید السعدی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے لئےامداد لے جانے والے کارواں کو روکنے کی ہر کوشش ناکام ہو جائےگي۔شیخ ولید السعدی نے صہیونی ریاست کے دباؤ کی وجہ سےکاروان آزادی کو روکنے کے لئے حکومت مصر کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کارواں کو روکے جانے کی صورت میں مصری حکام کو المیہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169