ابنا: اس کانفرنس کا مقصد اسلامی بینکاری نظام اور عالمی بحران میں اسلامی بینکاری کے کردار کا جائزہ لینا ہے۔ اس عالمی کانفرنس کا ایک ہدف غیر بینکی مالیاتی اداروں اور بینکوں کے درمیاں پائیدار تعاون اور ایرانی بینکاری صنعت کی ترقی کے لئے تعلقات قائم کرنا ہے۔اس کانفرنس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہےکہ ان تعلقات سے ایرانی بینکوں کے صارفین کو کس طرح فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔ قومی اور عالمی سطح پر چیلنجوں اور حالات کے پیش نظر بینکوں اور مالیاتی شعبوں میں تبدیلیاں لانے میں مدد کرنا بھی اس عالمی کانفرنس کا ایک اہم مقصد ہے۔تہران میں جاری بینکنگ صنعت اور عالمی معیشت کے زیرعنواں ہونےوالی کانفرنس میں عالمی بینک، آئي ایم ایف ، اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائي ترقیاتی بینک اور اسلامی مالیاتی اور سروسز کمیٹی کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز