ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے برطانیہ میں پرامن مظاہرین کے خلاف برطانوی حکومت کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی قراردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی پولیس کے برطانوی عوام پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی عوام کے پرامن احتجاج پر پولیس کا بے جا تشدد قابل مذمت ہے انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو چاہیے کہ وہ دوسروں کو درس دینے کے لئے اپنے ملک میں اصلاحات انجام دیکر برطانوی عوام کے حقوق کو بحال کرے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران نے برطانوی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ گرفتار شدہ بےگناہ برطانوی شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرے اور برطانوی عوام کے خلاف ہرقسم کے تشدد سے پرہیز کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز