ابنا: سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگيڈیر امیر علی حاجی زادہ نے کہاکہ پیغمبر اعظم چھ فوجی مشقیں علاقے کے ملکوں کے لئے دوستی اور صلح کا پیغام رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فوجی مشقوں میں دور ، درمیانی اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے دشمن کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان مشقوں میں شہاب ایک اور شہاب دو نامی میزائل بھی استعمال کئے جائيں گے اور سپاہ پاسداران کی میزائیلی توانائيوں کی نمائش کی جائے گي۔ بریگيڈیر حاجی زادہ نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد دشمن کے مقابل مسلح افواج کی دفاعی آمادگي کو برقراررکھنا، نئے دفاعی طریقوں کو آزمانا، جوان فوجیوں کو تجربہ کارفوجیوں کےساتھ شامل کرکے جنگي فنون سکھانا اور سپاہ کے نئے جنگي سازوسامان سے استفادہ کرنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ مشقیں زمینی اور سمندری مرحلوں میں انجام پائيں گي اور ان فوجی مشقوں سے کسی بھی ملک کو کوئي خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبراعظم چھ فوجی مشقیں ہماری مسلح افواج کی معمول کی فوجی مشقیں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز