24 جون 2011 - 19:30

پشاور…اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے دو گرپوں میں پیسوں کے لین دین کے معاملے پر تصادم میں 6شدت پسند ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔

ابنا: اپر اورکزئی کے علاقے شکر تنگی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دوگرپوں ملا زیور اور مولانا نبی حنفی میں پیسوں کے لین دین کے معاملے میں تصادم ہوا۔جس میں دونوں گرپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں نبی حنفی گروپ کے دو اور ملا زیور گروپ کے چار افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر چارافراد زخمی ہوگئے۔علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔گزشتہ روز بھی علاقے میں دو اوزبک شدت پسندجھڑپ میں مارے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت