ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق ہلکی نوعیت کا دھماکہ بہادر آباد میں ٹیپو سلطان روڈ پر ریڈ کراس کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر ہوا جس سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ چار کلو گرام سے زائد وزن کے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ کیپٹن طاہر نوید کے مطابق بم ریڈ کراس کے باہر رکھا گیا تھا۔ نادرا آفس کا صوبائی دفتر بھی اس کے قریب ہی واقع ہے۔ اطلاع ملتے ہی قائم مقام سی سی پی او کراچی اقبال محمود، ڈی آئی جی ایسٹ طاہر نوید، ایس آئی یو اور سی آئی ڈی پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک بوری میں تیار کرکے رکھے گئے بم کو ناکارہ بنادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز