ابنا: محمد المسقطی نے ایک انٹرویو میں بحرین کے گرفتار شدہ افراد کے اپنے قانونی حقوق سے محروم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے آئین کے مطابق فوجی عدالتوں میں عام شہریوں پر مقدمہ چلانا غیرقانونی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنوں پر خصوصی عدالتوں میں دو ہزار چھ کے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے قانون کے تحت مقدمے چلائے جا رہے ہیں کہ جس پر اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں نے تنقید کی ہے۔ محمد المسقطی نے مزید کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی سیاسی کارکنوں کو سزائیں سنائے جانے کو غیرمنصفانہ قرار دیا ہے کیونکہ بحرین کے شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلائے جا رہے ہیں اور کسی ثبوت کے بغیر انہیں سزائیں دی جا رہی ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق بحرین کی فورسز نے سعودی فوجیوں کی مدد سے بحرین کی فوجی عدالتوں کی جانب سے عام شہریوں کو سزائيں دیے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر حملہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سینکڑوں افراد کے بارے میں کوئي اطلاعات نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز