23 جون 2011 - 19:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ عرب ممالک میں امریکہ نواز ڈکٹیٹر حکام کے خلاف عوام کی تحریک کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ابنا:  آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ امریکہ بعض عرب ڈکٹیٹرحکمرانوں کے ساتھ ملکر عوامی بیداری کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے لیکن یہ ایسی تحریک ہے جو عرب ڈکٹیٹرحکام کی طرف سے کچلنے کی کوششوں کے باوجود ابھر کر سامنے آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ جو تحریکیں اللہ تعالی کے نام اور اسلامی نعرے کی بنیاد پر قائم ہوں انھیں دنیا کی کوئی طاقت  کچل نہیں سکتی  اور ان کی کامیابی یقینی ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے عدلیہ کےہفتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے حکام کو معاشرے میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے اپنی اہم ذمہ داریوں کو ایفا کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت