20 جون 2011 - 19:30

افغانستان کی سرزمین پر پاکستان کے میزائیل حملے کے ردعمل میں افغان وزارت خارجہ نے کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا۔

ابنا: باختر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ان کو پاکستان کے میزائیل حملوں پر کابل کی شدید تشویش سے آگاہ کیا اور یہ حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صوبۂ کنڑ کے حکام نے فارس خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین پر پاکستان کے پے در پے میزائیل حملوں کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور تین سو سے زیادہ خاندان بے گھر ہوگۓ ہیں۔ واضح رہےکہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی وزارت خارجہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر طالبان کے حملوں کی وجہ سے اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے سفیر کو طلب کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت