19 جون 2011 - 19:30

یمن میں امریکہ اور سعودی نوازحکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے یمنی حکام کے مطابق زنجبار میں القاعدہ کے 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: یمن کے ایک فوجی افسر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انھوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کیے۔

ایک دوسرے سرکاری اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اسی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمن میں فروری سے صدر صالح کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیںجب کہ تنتیس سال سے برسرِ اقتدار صدر صالح صدارتی محل پر ہونے والے ایک حملے میں شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد وہ  تیونس کے صدر بن علی کی طرح فرار ہوکر سعودی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ نواز عرب ڈکٹیروں کی پناہ گاہ بن گيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت