ابنا: زرائع کے مطابق افغان صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں نے باجوڑ ایجنسی کے سر حدی علاقے تحصیل ماموند کے علاقے مانوجنگل اور مخہ نامی علاقے میں صبح سویرے حملہ کر دیا۔ شدت پسندوں کے اچانک حملے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔۔ مقامی زرائع کے مطابق تین سو کے قریب شدت پسندوں نے علاقہ پر حملہ کر کے قومی لشکر کے متعدد رضاکاروں کو اغوء کر لیا ہے۔لشکر کے رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف بھر پور کاروائی شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز کے تازہ دم دستے علاقے میں روانہ کر دئے گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں اور قومی لشکر اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز