ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہاکہ ملت مصر کی تاریخ میں اگر فرعونوں کاسیاہ دورنظرآتاہےتو روشن مرحلے بھی بہت زیادہ ہیں انھوں نے کہا کہ مصری قوم نے ہجرت کے چوبیسویں برس اسلام کی دعوت قبول کی اور اموی ظالمین کے خلاف قیام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے امیرالمومنین علی علیہ السلام نے ملت مصر کی تعریف کی اور اسے خدا کے لئے غیض میں آنے والی قوم قراردیا۔ ڈاکٹرلاریجانی نے کہاکہ مصری قوم کے قیام کی ابتدا ہی سے رہبرانقلاب اسلامی نے اس قیام کو اسلامی اور عوامی قیام قراردیاتھا جو عزم محکم سے طاغوت کی سرنگونی کا خواہاں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب نے ملت مصر کوسراہا ہے اور رہبرانقلاب اسلامی کی رہنمائياں دواندیشی پر مبنی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز