14 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ علاقے میں بیرونی ممالک کی موجودگي سے بدامنی کے علاوہ کوئي نتیجہ نہیں ملا ہے۔

ابنا: صدرجناب احمدی نژاد نے قزاقستان میں شانگھائي تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر افغانستان کے صدر حامد کرزئي سے ملاقات میں کہاکہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے افغانستان و عراق پرحملے کئے لیکن کئي برس گذرجانے کےبعد علاقے میں ان کی موجودگي سے نہ صرف دہشتگردی پرقابونہیں پایا جاسکاہےبلکہ اس لعنت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سامراجی ممالک محض اپنے مفادات کےحصول اور قوموں کی دولت و ثروت لوٹنےکے درپے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ ان حالات میں علاقے کے ممالک اپنے برادرانہ تعلقات اورتعاون بڑھاکر دشمنون کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرکے اپنے مفادات کی حفاظت کرسکتےہیں۔ انہوں نے افغانستان کو ترقی اور خود کفالت کی طرف لے جانےمیں مدد کرنےمیں تہران کی آمادگي کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ افغانستان بے پناہ ذخائر اور توانائي کا حامل ہے جن کے سہارے وہ ترقی کرسکتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ان توانائيوں کو جلا بخشنے میں افغان قوم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ اس ملاقات میں افغان صدر حامد کرزئي نے کہاکہ افغاں قوم اپنے ملک میں بیرونی فوجیوں کی موجودگي ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور افغان عوام بیرونی ملکوں کی موجودگي کے مخالف ہیں۔ اور اگر انہيں موقع ملے تو وہ ایک لمحے کے لئے بھی بیرونی افواج کی موجودگي برداشت نہیں کریں گے۔ صدر کرزئي نے ایران و ا فغانستان کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پرتاکید کی اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کو ترقی دلانے اور اسکے قومی اتحاد میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت