11 جون 2011 - 19:30

وہائٹ ہاؤس کے آلہ کار ٹی وی چینل فاکس نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے یمن پر ڈرون حملے شروع کرکے اس ملک کےخلاف بڑے پیمانے پر خفیہ جنگ اور جاسوسی کی کاروائياں شروع کر دی ہیں۔

ابنا: فاکس نیوز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر اوباما نے یمن کےخلاف خفیہ جنگ شروع کر دی ہے اور مشکوک لوگوں کو ڈرون حملوں میں قتل کیا جا رہا ہے۔ ادھر نیویارک ٹائمز نے بھی لکھا ہے کہ امریکہ نے علی عبداللہ صالح کی سرنگونی کے خوف سے علی عبداللہ صالح کے مخالفیں کے پاس اپنے ایلچی بھیجے ہیں تاکہ یمن میں اپنی پوزیشن برقراررکھ سکے۔یاد رہے عوامی تحریک کے زور پکڑنے کے بعد علی عبداللہ صالح کو سعودی عرب فرارہونا پڑا ۔ علی عبداللہ صالح ایوان صدر پر راکٹ حملوں کے بعد اپنے علاج کے بہانے سعودی عرب فرار کرگئے ہیں۔امریکہ سعودی عرب کی انٹلجنس مدد سے یمن کے بعض علاقوں پر حملے کررہا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یمن میں القاعدہ تنظیم کی سرگرمیوں کےبہانے یمن پرحملے شروع کئےہیں۔ قابل ذکرہے سعودی عرب جو عوامی تحریکوں سے سب سے زیادہ خوف زدہ ہے اپنی مالی اور سیاسی حمایت کے سہارے عرب ملکوں کے ڈکٹیٹروں کو اقتدار میں باقی رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب اس وقت سابق ڈکٹیٹروں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت