ابنا: لاریجانی نے انڈونیشیا میں شریف ہدایت اللہ اسلامی یونیورسٹی کے طلباء سے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغاز میں ایک واضح اسٹرائٹیجک ہمارے سامنے مشخص کی اور وہ یہ تھی کہ تمام اسلامی ممالک کے ساتھ ہمارے روابط قریبی ہونے چاہییں اور وہ اس بات پر معتقد تھے دشمنوں پر کامیابی کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر استوار ہے انھوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نےمغرب نواز ڈکٹیٹروں کے خلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ دیا اور آج مغربی ڈکٹیٹروں کے خلاف علاقہ میں ایک عظيم عوامی تحریک جاری ہے لوگ بیدار ہوگئے ہیں اور ان میں اپنے اور بیگانے کو پہچاننے کی صلاحیت پیدا ہوچکی ہے لاریجانی نے دہشت گردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں وہ در حقیقت مغربی ممالک کو بہانہ اورمدد فراہم کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف پیدا کرنا اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید کی روح کے منافی ہے انھوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے تمام مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دی اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنے پر تاکید کی لاریجانی نے کہا کہ مسلمان باہمی اتحاد کے ذریعہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت و عظمت کو واپس لاسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم امت مسلمہ کا دفاع کرنے اور امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے کہا کہ غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف فتح در حقیقت مسلمانوں کی فتح ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ بعض ایسے ممالک ہیں جن پر امریکہ نواز ڈکٹیٹر مسلط ہیں جبکہ وہاں کے لوگ امریکہ کے سخت مخالف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز