8 جون 2011 - 19:30

ایرانی انٹیلیجنس کے سابق اہلکار محمد رضا مدحی نے ایرانی ٹی وی پر ایک ڈاکومینٹری میں انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ ، فرانس ، برطانیہ اور انقلاب دشمن عناصر کی سازشوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس نے دشمن کی طرف سے جلاوطن ایرانی حکومت کی تشکیل کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

ابنا: مدحی نے امریکی سی آئی اے اور امریکی حکومت کا منصوبہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ (Jewish Institute for National Security Affairs کے بانی سربراہ) مایکل لیڈین (Michael Ledeen)، امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ اسٹیو فوریس اور امریکی سی آئی اے کے ایک سابق سربراہ نے تین گھنٹے کے ایک اجلاس میں ایران سے باہر جلاوطن حکومت تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا اور مایکل لڈین نے کہا کہ یہ منصوبہ ایرانی عوام کے نظریات کو بدل دےگا۔اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انھوں نے اسے امریکی صدر باراک اوبامہ کے مشیر ڈنیس راس کو پیش کیا امریکی سی آئی اے نے ڈینس راس سے کہا کہ بینکاک میں ایک ایرانی تاجر اس کام کے لئے بہت مفید اور موزون ہے۔

مدحی نے کہا کہ بینکاک میں امریکی سفیر نے ان سے رابطہ کیا اور اس جلسے میں امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کا ایک اعلی فوجی آفیسر بھی موجود تھا، انھوں نے یہ منصوبہ میرے سامنے پیش کیا اور میں نے اس منصوبہ کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ 

مدحی کے مطابق وہ بینکاک سے کسی کام کے لئے اچانک سعودی عرب چلے گئے تو سعودی عرب میں امریکی سفیر نے انھیں فون کرکے ملاقات کے لئے اصرار کیا اور سعودی عرب کے ایک  ہوٹل میں امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں امریکی سفیرنے مدحی پر زور دیا کہ وہ ایران میں پیدا ہونے والی فضا کا فائدہ اٹھائیں۔ امریکی سفیر نے مدحی سے تقاضا کیا کہ وہ ایک اہم امریکی شخصیت سے ملاقات کریں۔ مدحی کے مطابق یہ اہم شخصیت امریکی وزير خارجہ ہیلری کلنٹن تھیں۔

اس ملاقات میں سعودی وزير خارجہ بھی موجود تھا۔ امریکی وزير خارجہ نے مجھے امریکہ آنے کی دعوت دی اورمجھے "یاران تحریک" کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا۔مدحی کے مطابق ایران سے باہر جلاوطن حکومت کی تشکیل کے تمام مراحل مکمل ہوگئے اور انھوں نے فرانس کا دورہ بھی کیا اور جلاوطن حکومت کے انتظامی معاملات امیر حسین جہانشاہی اور مہرداد خوانساری کو سونپ دیئے گئے۔ امیر حسین جہانشاہی ایرانی نژاد اسرائیلی و فرانسیسی شہری ہے۔

مدحی نے کہا کہ فرانس میں ہونے والی کانفرنس میں ان کو امریکہ کے بااختیار مندوب کے عنوان سے روانہ کیا گیا تھا اور ان کا فیصلہ امریکی حکومت کا فیصلہ تھا۔

جلا وطن حکومت میں 15 افراد ایران کے  اندر سے اور 15 افراد دیگر ممالک میں ایرانی باشندوں میں سے منتخب کرنے تھے۔

امریکہ نے ایران میں اسلامی حکومت کے خاتمے کے لئے جلاوطن حکومت کو 7 ارب ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ دیا۔

مدحی کا کہنا تھا کہ ایرانی انٹیلیجنس جلاوطن حکومت کی میڈیا کوریج کو مؤخر کرنے میں کامیاب ہوگئی اور بالآخر ایرانی انٹیلیجنس نے جلاوطن حکومت میں شریک  تمام افراد کا سراغ لگانے کے بعد انہیں (محمد رضا مدحی) کو بحفاظت  سی آئی اے کے گھیرے سے نکال لیا اور اس طرح ایرانی انٹیلیجنس نے امریکہ، فرانس، برطانیہ آل سعود اور انقلاب دشمن عناصر کے مذموم منصوبہ ناکام بنادیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 - 110

بشکریہ از مہر خبررساں ایجنسی

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت