ابنا: العالم ٹي وي چينل کي رپورٹربتول نظام نے بحرين کے حاليہ واقعات کے بارے ميں ايک رپورٹ ميں کہا ہے کہ بحرين اور سعودي عرب کے فوجيوں کي ظالمانہ کارروائيوں کے باوجود، بحرين کے عوام مختلف شہروں اور ديہي علاقوں ميں حکومت کے خلاف مظاہرے جاري رکھے ہوئے ہيں- دريں اثنا بحرين ميں حکومت نے يونيورسٹي کے اساتذہ پر اپنا دباؤ بڑھا ديا ہے- بحرين کے وزير تعليم ماجد نعيمي نے ايک بيان جاري کرکے دو ڈسپلنري کميٹياں بنا کر، بحرين يونيورسٹي کے اکيڈمک بورڈ کے اراکين پر کچھ اور پابندياں عائد کر دي ہيں- اس بيان کے مطابق يونيورسٹي کے اساتذہ کو سياسي سرگرميوں ميں حصہ لينے کا حق نہيں ہے اور نہ ہي وہ تقرير کر سکتے ہيں- اسي طرح سے اساتذہ کو اس بات کا بھي حق نہيں ہے کہ وہ طلبا کو يونيورسٹي کے اندر يا باہر جمع ہونے يا مظاہرہ کرنے کي دعوت ديں اور ان ميں شرکت کريں- واضح رہے کہ بحرين يونيورسٹي نے گزشتہ ہفتوں کے دوران کئي طلبا اور اساتذہ کو مظاہروں ميں شرکت کے بہانے يونيورسٹي سے نکال ديا ہے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز