ابنا: برطانوی بحری بیڑے اوشن کے کپتان کے مطابق دو برطانوی ہیلی کاپٹروں نے لیبیا میں دو فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کے علاوہ ایک ریڈار سائیٹ اور ایک چیک پوائنٹ کو بھی نشانہ بنایا۔برطانوی کپتان کے مطابق فرانس کے غزالی ہیلی کاپٹروں نے بھی پہلی بار لیبیا میں موجود مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے لیبیا میں جاری نیٹو کے آپریش میں حصہ لیا جس کا مقصد اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد انیس سو تہتر کے تحت لیبیا کے عام افراد کی حفاظت کرنا ہے۔ لیکن ذرائع کے مطابق نیٹو نے اقوام متحدہ کی قرار داد کی آڑ میں وسیع پیمانے پر لیبیا کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے اور نیٹو لیبیا کے عوام کی حفاظت میں ناکام ہی نہیں بلکہ خود نیٹو نے عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے امریکہ اور نیٹو لیبیا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ جمانے کے لئے لیبیا پر حملے کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز