ابنا: جبکہ اندھیرے کے باعث روکا جانے والا ریسکیو آپریشن ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہیلی کاپٹر لیہ میں کوٹ سلطان کے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ معمول کے مشن پر پرواز کررہا تھا۔ طیارے میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد نواز، اے ڈی سی کیپٹن آصف نواز، پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل عامر عباس اور صوبیدار ہدایت سوار تھے۔ پائلٹ نے 10 بج کر 30 منٹ پر کنٹرول ٹاور کو موسم کی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ واپس ملتان کی طرف جارہے ہیں اور پھر رابطہ منقطع ہوگیا۔ اور کچھ دیر میں ہیلی کاپٹر دریائے سندھ میں گرنے کی تصدیق ہوگئی ، دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصہ میں آگ لگ گئی تھی۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے دو لاشیں اور ہیلی کاپٹر کا 95 فیصد ملبہ نکال لیا۔ دریا سے نکالی جانیوالی لاشوں میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد نواز کے بیٹے کیپٹن آصف نواز کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ دوسری لاش ناقابل شناخت ہے۔ تاہم رات ہوجانے کی وجہ سے روکا جانیوالا ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جس میں پولیس، آرمی، رینجرز اور ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز