ابنا: اسلامی انقلاب جو کہ حقیقی اسلام کے اصولوں پر استوار ہے ، بین الاقوامی تعلقات میں بنیادی تبدیلیاں لانے کے لئے جدید اور موثر نظریات رکھتا ہے اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے افکار ونظریات آفاقی حیثیت کے حامل ہیں جن پرعمل کرکے اپنے ملک و قوم کی قسمت سدھاری جاسکتی ہے۔اس کانفرنس میں تہران میں متعین غیرملکی سفیر اور سیاسی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی ملت اسلامی کی بیداری پر تاکید فرمایا کرتے تھے اور گذشتہ صدی کے مصلحین کی کوششیں آپ نے پايہ تکمیل کو پہنچائي ہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلمنٹ کے کھلے اجلاس میں حضرت امام خمینی رح کی بائيسویں برسی پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ہی اسلامی فکر میں تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے ۔ ادھر ہندوستان کی پارلیمنٹ کے رکن متین احمد نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی مسلمانوں کے اتحاد پر بے حد تاکید فرمایا کرتے تھے۔متین احمد نے دنیا میں حریت پسند تحریکوں پر حضرت امام خمینی کی شخصیت کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ہمیشہ تاکید کرتے تھے کہ مسلمانوں کو عالمی سامراج کے مقابل اپنا اتحاد برقرار رکھنا چاہیے اور مل کر قدم اٹھانا چاہیے۔ متین احمد نے کہا کہ آج امت مسلمہ کی ایک بڑی مشکل اختلاف و تفرقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے ہمیشہ تاکید فرمائي ہے کہ عالمی سامراج کی شکست کے لئے مسلمانوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز