31 مئی 2011 - 19:30

لیبیاکے دارالحکومت طرابلس میں چھ بھیانک دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔

ابنا: طرابلس پر نیٹو نے گذشتہ دس دنوں سے حملے تیز کر دئے ہیں ۔ دھماکوں کی یہ آوازیں نیٹو کی بمباری کے بعد سنائي دیں۔ سب سےپہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق گذشتہ شب نو بجے سنا گيا۔نیٹو کے بقول اس نے اقوام متحدہ کی اجازت سے اور عام شہریوں کو قذافی کے تشدد آمیز اقدامات سے بچانے کے لئے لیبیا پر بمباری شروع کی ہے۔ لیکن اس کے باوجود نیٹو کے حملوں میں بہت سے عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ لیبیا کے شہر الزنتان کے محصور شہریوں نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ یہ شہر لیبیا کے مغربی علاقے میں واقع ہے۔ اس شہر کے باسیوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ انہیں نجات دلانے کےلئے فوری اقدام کیا جائے۔ اس شہرکے ہزاروں افراد نے قذافی کے حملوں سے بچنے کے لئے غاروں اور پہاڑوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ یاد رہےڈکٹیٹر قذافی کے فوجیوں کے حملوں میں ہزاروں شہری مارے جاچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت