ابنا: انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوٴس میں مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ شیخ آفتاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی تحقیقاتی کمیشن کے لئے مشاورت جاری ہے،کچھ لوگ زیادہ جذباتی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان الیکشن کمیشن کی تشکیل کئے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تنظیم نو پر اتفاق ہو چکا ہے اور یکن جون کو نئی کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی مٰں مسلم لیگ ق کے غیاث میلہ،جے یوآئی ف کے عبد الغفور حیدری اور اے این پی کے حاجی عدیل شامل ہوں گے جبکہ ہارون اختر کی جگہ راجہ ظفر الحق کو شامل کیا گیا ہے اور مسلم لیگ ن کے مجموعی طور پر پانچ ارکان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھا ہونے سے پیپلز پارٹی کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز