اہل البیت (ع) ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر "ماتان فیلنای" نے آج جمعرات کو صہیونی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مصر کا یہ فیصلہ در حقیقت فتح تحریک اور حماس کے درمیان قومی مصالحت کا حصہ ہے جس پر فلسطین کی دو اہم جماعتوں نے قاہرہ میں دستخط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ غزہ کے ساتھ سرحد پر واقع رفح پاس کو ہفتے کے روز سے ہمیشہ کے لئے کھول دیا جائے گا۔ یادرہے کہ رفح پاس غزہ سے نکلنے کا واحد راستہ ہے جس پر صہیونی ریاست کا کنٹرول ممکن نہیں ہے اور جسے صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی چارسالہ ناکہ بندی کے دوران مصر کے سابق ڈکٹیٹر نے ـ صہیونیوں اور امریکیوں کو خوش کرنے کے لئے ـ بند کررکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
/110