20 مئی 2011 - 19:30

آل سعود اور آل خلیفہ کے شدید سیکورٹی اقدامات اور عوام پر سعودی اور آل خلیفی حملوں کے باوجود کل جمعہ کے روز پورے بحرین میں مظاہرے ہوئے اور مظاہرین نے آل خلیفہ خاندان کے خلاف نعرے لگائے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں اور قصبوں میں زبردست مظاہرے ہوئے اور عوام نے آل سعود اور آل خلیفہ کے جلادوں کی وسیع موجودگی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آل خلیفی حکومت اور سعودی جارحین کے خلاف نعرے لگائے۔نماز جمعہ کے بعد ہزاروں نماز گزار الدیہ اور الدراز سمیت کئی شہروں میں سڑکوں پر آئے اور آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور آل سعود کے فوری انخلاء کے مطالبات پر مبنی نعرے لگائے۔ بحرینی مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے جارح آل سعود کی حمایت میں غاصب آل خلیفہ کے حملوں، مسلسل گرفتاریوں اور فوجی عدالتوں میں انقلابیون پر مقدمہ چلانے کے آل خلیفی پالیسی کی مذمت کی۔ آل خلیفہ اور آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے مظاہروں کو متشر کرنے کے لئے متعدد حملے کئے لیکن مظاہرین نے ان کے حملوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مظاہرے جاری رکھے۔ ........

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت